• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹر مشاہد سید کا موغادیشو میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا مطالبہ

اسلام آباد (صالح ظافر) سابق وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد حسین سید نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں دوبارہ سفارتخانہ کھولے اور انہوں نے وہاں ایک تھنک ٹینک وفد کی قیادت کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ وہ اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز میں صومالیہ کے یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ یہ تقریب پاکستان افریقہ انسٹیٹیوٹ فار ڈویلپمنٹ اینڈ ریسرچ (پائیدار) کے تعاون سے منعقد کی گئی۔ سابق وزیر نے پاکستان اور صومالیہ کے درمیان "خون میں گندھی یکجہتی" کی تعریف کی، موغادیشو میں شہید ہونے والے پاکستانی امن دستوں اور 1978 کی اوگادین جنگ کے دوران دی جانے والی فوجی امداد کو یاد کرتے ہوئے اس بات کا ثبوت قرار دیا کہ اسلام آباد نے ضرورت کے وقت ہمیشہ موغادیشو کا ساتھ دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید