اسلام آباد ( طاہر خلیل ) مخصوص نشستوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نئی پارٹی پوزیشن جاری کر دی ، ذیل چارٹ کے ذریعے پارٹی پوزیشن کی تفصیلات پیش کی جارہی ہیں ۔ حکمران اتحاد کے پاس 235نشستیں ہو جائے گی ان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) 13 مخصوص نشستوں کی بحالی کے بعد 123، پاکستان پیپلزپارٹی 4نشستوں کی بحالی کے بعد74، ایم کیو ایم 22،پاکستان مسلم لیگ 5،استحکام پاکستان پارٹی 4، پاکستان مسلم لیگ ( ضیا)1،بلوچستان عوامی پارٹی1، نیشنل پارٹی1،آزاد 4 جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس ارکان کی تعداد 98 ہو گئی جن میں سنی اتحاد کونسل 80،آزاد ( تحریک انصاف کے حامی )5، جمیت علمائے اسلام 2سیٹوں کی بحالی کے بعد10، بلوچستان نیشنل پارٹی1، مجلس وحدت مسلمین 1، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے پاس ایک سیٹ ہے ۔ ایوان کے ارکان کی تعداد 336 ،موجودہ ارکان کی تعداد 233، معطل رکن ایک ، مخصوص خالی نشستیں 2 ہیں۔