لاہور(جنرل رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے میو ہسپتال کے آئی سی یو سمیت مختلف شعبوں میں اے سی کی بندش ،مریضوں کو ادویات کی عدم فراہمی اور مشکلات کو اجاگر کرنےکی پاداش میں وائے ڈی اے کے صدر ڈاکٹر احمد گجر کی پی جی ار شپ ختم کر کے انہیں ساہیوال ٹرانسفر کرنے اور انتظامیہ کے رویہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر احمد گجر کو بحال کیا جائے اور مریضوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کیا جائے یہ بات صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب ڈاکٹر شعیب نیازی ، ڈاکٹر سلمان حسیب ، ڈاکٹر مدثر اشرفی اور دیگر نے ڈاکٹر احمد گجر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔