لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ڈرگز اینڈ کرائم (UNODC) کے اعلی سطحی وفد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا۔سینئر نیشنل کنسلٹنٹ (UNODC) سابق آئی جی طارق کھوسہ کی قیادت میں اعلی سطحی وفد نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔ وفد میں یو این او ڈی سی کے نیشنل کنسلٹنٹ ایڈیشنل آئی جی (ر) سرمد سعید، نیشنل پروگرام مینیجر بیت اللہ خان، علی امتنان و دیگر شامل تھے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے وفد کو آرگنائزڈ کرائم کے خاتمے کے لئے پنجاب پولیس کے اقدامات سے آگاہ کیا۔