• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان رفیق کا مرکزی کنٹرول روم سے صوبہ بھر میں جلوسوں و مجالس کی لائیو مانیٹرنگ کا جائزہ

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان و صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ داخلہ کے سینٹرل کنٹرول روم کا دورہ کیا اور صوبہ بھر میں مرکزی جلوسوں و مجالس کی لائیو مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے صوبہ بھر میں موجودہ صورتحال بارے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سائیبر پٹرولنگ سیل 24/7 فرقہ واریت اور اشتعال انگیزی میں ملوث افراد کیخلاف ایکشن لے رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر فرقہ واریت پھیلانے والوں کے اکاؤنٹ بلاک کر کے گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ پنجاب میں 37087 مجالس اور 9825 جلوسوں کی مانیٹرنگ جاری ہے۔۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمن، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی احسان جمالی، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم عاصمہ چیمہ اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
لاہور سے مزید