• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد و دربار حضرت شاہ چراغ کے تاریخی شکوہ کو اصل طرز ِ تعمیر کے مطابق بحال کردیا،سیکرٹری اوقاف پنجاب

لاہور(خبرنگار) سیکرٹری /چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہررضابخاری نے مسجد و دربار حضرت شاہ چراغ کے تعمیراتی منصوبے کا بعد از تکمیل افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ مسجد و دربار حضرت شاہ چراغ کے تاریخی شکوہ کو اصل طرز ِ تعمیر کے مطابق بحالی کو یقینی بنا دیا۔مزارات و مساجد کے ترقیاتی منصوبہ جات کی تکمیل بروقت ہے۔ مزید یہ کہ مسجد و دربار حضرت شاہ چراغ کا ترقیاتی منصوبہ11.57ملین کے خرچ سے مکمل ہواہے، افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف نبیلہ جاوید، ڈائریکٹر پراجیکٹس اوقاف رفیق نور وٹو، ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن اوقاف محمد شاکر، ڈپٹی ڈائریکٹرز ،ضلعی خطیب اوقاف مولانا شفیق الرحمن سمیت نمازیان و عقیدتمندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
لاہور سے مزید