• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہوں اورپنشن کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ،وزیر ریلوے

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ انشااللہ تنخواہوں اورپنشن کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ آئندہ ملازمین کو مقررہ تاریخوں میں تنخواہیں ملیں گی۔ ٹی اے کی ادائیگی کیلئے بھی موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔کوشش کررہے ہیں کہ وزیراعظم سے ا سپیشل فنڈزمنظورکروائے جائیں،۔ میری کوشش ہو گی جلد ہی اکبر بگٹی ایکسپریس کو بھی بحال کر دیا جائے ریلوے ملازمین کی نمائندہ تنظیم پریم یونین کے صدر شیخ محمد انور کی قیادت میں پریم یونین کے وفد نے وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے ریلوے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔اس موقع پر پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر/سینئر جنرل منیجر عامر علی بلوچ بھی موجود تھے شیخ محمد انور نے کوئٹہ اور بلوچستان کے عوام کی احساس محرومی دور کرنے اور سفری سہولیات کے لیے بلوچستان سے بندکی گئی ٹرینوں خصوصا اکبر بگٹی ایکسپریس کی بحالی کا مطالبہ بھی کیا۔
لاہور سے مزید