• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسکو کا سنگل فیز میٹر کیلئے ڈیمانڈ نوٹس کی قیمت10 سے بڑھ کر 21 ہزار روپے تک کرنے کا فیصلہ

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سنگل فیز میٹر کے لیے ڈیمانڈ نوٹس کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے سنگل فیز کنکشن کیلئے ڈیمانڈ نوٹس کی قیمت10 سے بڑھ کر 21 ہزار روپے تک ہونے کی توقع ہے، عام سنگل فیز میٹر کی قیمت 5 ہزار ،اےایم آئی کی قیمت 16ہزار روپے تک ہوگی، سنگل فیز اے ایم آئی میٹر کی قیمت کی وجہ سے صارفین کو اضافی قیمت اداکرنا ہو گی۔ اس سے قبل تھری فیزمیٹر کے ڈیمانڈ نوٹس میں50 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا تھا۔
لاہور سے مزید