• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ رکشہ ڈرائیوروں کیلئے معاشی تباہی کا پیغام ،عوامی رکشہ یونین

لاہور (نیوزرپورٹر ) عوامی رکشہ یونین کے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ رکشہ ڈرائیوروں کے لیے معاشی تباہی کا پیغام ہے۔چالانوں کاٹارگٹ پورا کرنے والے پریشر نے ٹریفک پولیس کو بد اخلاق بنا دیا ہے۔ سابق سی ٹی او کیپٹن مبین شہید نے اپنا خون دے کر اسے شہداء کی فورس بنایا تھا موجودہ سی ٹی او اطہر وحید نے اسے چالان ناکوں کی پولیس بنادیا۔جہاں غریب رکشہ ڈرائیوروں کی ساری کمائی چھین لی جاتی ہے۔ احتجاج پر جھوٹے پرچے دیئے جاتے ہیں۔ ہمیں تو مہنگائی نے خود کشیوں پر مجبو ر کر رکھا ہے۔
لاہور سے مزید