• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسکو افسران و عملے کی تربیت و رہنمائی کو اہمیت دیتا ہے،چیف ایگزیکٹو

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے ریجنل ٹریننگ سینٹر میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تربیتی ورکشاپ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PEPRA) کے تعاون سے منعقد کی گئی، جس کا مقصد لیسکو کے افسران کو ʼʼPEPRA Rules E-PADS ʼ - سے متعلق آگاہی اور تربیت فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو لیسکو، انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا کہ لیسکو اپنے افسران اور عملے کی تربیت اور رہنمائی کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ ادارے کی کارکردگی تبھی بہتر ہو سکتی ہے جب ہمارا عملہ قوانین، نظام اور ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہو۔ تربیتی سیشنز نہ صرف علم میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ شفافیت اور اعتماد کو بھی فروغ دیتے ہیں۔سیشن کی قیادت محترمہ راحیلہ نسیم، پروگرام ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف ٹینڈر مینجمنٹ نے کی۔
لاہور سے مزید