ملتان(سٹاف رپورٹر) سالانہ حسینیہ کانفرنس کے رہنمائوں ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب خاور حسنین بھٹہ، سبطین رضا لودھی، زین بلوچ، شفقت خان لنگاہ اور پروفیسر طارق شاہ قادری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ کی لازوال قربانی ہماری اسلامی تاریخ و تمدن اور ثقافت کا اثاثہ ہے، محرم الحرام کی سکیورٹی کے نام پر ضلعی انتظامیہ مقامی امام بارگاہوں کے منتظمین کی مشاورت سے سکیورٹی کے اقدامات کرے تاکہ نقل و حمل کے حوالے سے اہل ملتان کی پریشانی کا ازالہ ہو سکے اور بزرگ شہریوں اور خواتین کو امام بارگاہوں تک آسانی سے رسائی فراہم کی جائے۔