ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ اوقاف ملتان کے سینیئر منیجر سید ایاز الحسن گیلانی زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف ملتان تعینات ہو گئے۔جنہوں نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ محکمہ اوقاف کے مقامی افسران کاشف ندیم ،محمد ارشد صدیقی سمیت دیگر اہلکاروں رانا خالد،ملک محمد خالدمحمد مقبول ،کاشف جاوید،سید ظفر شاہ۔،رضوان شاہ اور دیگر نے سید ایاز الحسن گیلانی کو زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف بننے پر مبارکباد پیش کی۔ سیکریٹری اوقاف پنجاب سید طاہر رضا بخاری نے سابق ایڈمنسٹریٹر اوقاف رانا طارق کو سالانہ ریکوری ٹارگٹ پورا نہ ہونے اور دیگر الزامات پر معطل کرکے سید ایاز الحسن گیلانی کو بطور زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف ملتان زون تعینات کیا ہے۔