کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ کرکٹ کیلئےجمعے سے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔ ابوظبی میں ہونے والے میچز کے لیے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 40درہم جبکہ دبئی میں میچز کیلئے50 درہم رکھی گئی ہے ۔ پاک بھارت میچ کے ٹکٹ ابتدائی طور 1400درہم میں سات میچوں کے ٹکٹ پیکج کی صورت میں دستیاب ہوں گے۔