• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنیف محمد ٹرافی شروع، حیدرآباد کے سعد خان 99 پر آؤٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حنیف محمد کرکٹ ٹرافی گریڈ ٹورنامنٹ کا پہلا راؤنڈ شروع ہوگیا۔ یہ تمام میچز چار روزہ ہیں، دونوں گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں قائداعظم ٹرافی میں جگہ بنائیں گی ۔ گروپ اے میں ملتان میں لاہور بلیوز کے خلاف فیصل آباد کی پہلی اننگز میں عبدالصمد 152رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ گروپ بی میں نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں فاٹا کے خلاف راولپنڈی کی پہلی اننگز میں عبدالفصیح، عفان اسحق اور عاطف خان نے نصف سنچریاں بنائیں۔ کراچی وائٹس کے خلاف حیدرآبادکے محمدسلیمان 159رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سعدخان 99 رنزبنا کر آؤٹ ہے۔ آزاد جموں کشمیر کیخلاف بہاولپور میں کوئٹہ کے کپتان عبدالواحد بنگلزئی کے 104رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔ کراچی بلوز اور ملتان کے درمیان میچ اسٹیٹ بینک کمپلیکس میں شروع ہوا ۔ ملتان کی اننگز میں زین عباس کے 124 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ یوبی ایل سپورٹس کمپلیکس میں ڈیرہ مراد جمالی کے خلاف لاڑکانہ کی پہلی اننگز میں ثابت علی اور محسن رضا نے سنچریاں بنائیں اور تیسری وکٹ کیلئے 216 رنز کی شراکت قائم کی۔

اسپورٹس سے مزید