کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر راجر بنی کو ان کی ذمے داریوں سے سبکدوش کردیا گیا اور راجیو شکلا کو قائم مقام صدر کی ذمے داریاں سونپی گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نائب صدر راجیو شکلا ستمبر میں ہونے والے اگلے انتخابات تک انچارج رہیں گے۔ راجر بنی دوبارہ منتخب ہونے کی صورت میں عہدے پر برقرار رہ سکتے ہیں، دوسری صورت میں ستمبر کے بعد بی سی سی آئی کو نیا صدر مل جائے گا۔