• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹرز الگ الگ دبئی پہنچیں گے، جرسی کیلئے کوئی اسپانسر نہیں ملا

کراچی (اسٹاف رپورٹر/جنگ نیوز) ایشیا کپ کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم مختلف گروپس میں جمعرات 4 ستمبر کو دبئی پہنچے گی ۔ کھلاڑی اپنے اپنے شہروں سے فلائٹس لیں گے ۔ ایشیاکپ میں بھارت اپنی مہم کا آغاز 10 ستمبر کو یواے ای کے خلاف میچ سےکرے گا۔ پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 14 ستمبر کو ہوگا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کو ڈریم الیون سے معاہدہ ختم ہونے کے بعد جرسی کیلئے کوئی اسپانسر نہیں ملا، بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم شاید ایشیا کپ میں بغیر اسپانسر شرکت کریگی۔

اسپورٹس سے مزید