پاکستان کے 16 سالہ حسن علی پہلوان چلڈرن ایشین گیمز کی طرح یوتھ ایشین گیمز میں بھی پاکستان کے لیے گولڈ میڈل کے حصول کے لیے پُرعزم ہیں۔
رواں سال ستمبر اور اکتوبر میں بحرین میں یوتھ ایشین گیمز کے دوران حسن علی بھولا (حسن پہلوان) ایک بار پھر پاکستان کے تین ریسلرز کے ساتھ ایکشن میں ہوں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں حسن علی بھولا نے روس میں ہونے والے چلڈرن ایشین گیمز میں 70 کے جی کیٹیگری ریسلنگ ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔
حسن علی بھولا کا لاہور پہنچنے پر روایتی ڈھول کی تھاپ پر شاندار استقبال کیا گیا تھا۔