کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاپوانیوگینی کے انٹر نیشنل وکٹ کیپر بیٹر ’کپلن ڈوریگا‘ نے چوری کا اعتراف کرلیا، جرسی کے دارالحکومت کی مجسٹریٹ عدالت نے ان کی ضمانت مسترد کرکے معاملہ رائل کورٹ بھیج دیا۔ڈوریگا عدالت میں پیش ہونے تک جزیرے پر تحویل میں رہیں گے۔واضح رہے کہ وہ جرسی میں کرکٹ ورلڈ کپ چیلنج لیگ کھیل رہے تھے۔وہ اپنے ملک کے لئے دو ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ کھیل چکے ہیں۔