کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ انالسٹ کی تقرری کے لئے اشتہار دے دیا۔ انالسٹ کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا ڈیٹا اکٹھا کر کے کوچز کو فراہم کرتے ہیں اور کھلاڑیوں کوبھی مدد فراہم کرتے ہیں۔انالسٹ کھلاڑیوں کی جائزہ رپورٹ بھی کوچز کو فراہم کرے گا تاکہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔خواہشمند امیدواروں سے 13 ستمبر تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔