• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارجہ: بھائی کے انتقال پر شاہین، حارث، منیجر نوید اور دیگر کی راشد خان سے اظہار تعزیت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور افغانستان کے کھلاڑیوں کے تعلقات خوشگوار ہیں۔تین ملکی سیریز کے پہلے میچ میں شاہین شاہ آفریدی،حارث روف ،منیجر نوید اکرم چیمہ اور دیگر کھلاڑی افغان ڈریسنگ روم میں گئے اور افغان کپتان راشد خان سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی راشد خان پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے لئے کھیلتے رہے ہیں۔دوسری جانب شارجہ اسٹیڈیم میں ایک بار پھر افغان تماشائی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور پاکستان کے ساتھ میچ کے دوران 3 ملکی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں افغان کرکٹ شائقین بغیر ٹکٹ کے داخل ہوگئے۔اسٹیڈیم کے مرکزی گیٹ کے ساتھ شائقین کیلئے مخصوص دروازہ توڑ دیا گیا، شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے شائقین کیلئے الگ انکلوژر اور آنے جانے کے علیحدہ راستے مقرر کیے گئے تھے۔میچ کے لیے دونوں ٹیموں کے شائقین کےلیے علیحدہ علیحدہ راستے مقرر کیے گئے تھےجبکہ دونوں ٹیموں کے شائقین کے لیے ٹکٹس کے رنگ بھی الگ الگ رکھے گئے۔افغان شائقین کو نیلے رنگ کا ٹکٹ دیا گیا جبکہ پاکستان شائقین کو ہرے رنگ کا ٹکٹ ملا۔

اسپورٹس سے مزید