• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کرکٹ ٹیم کل متحدہ عرب امارات کیخلاف ایکشن میں ہوگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شارجہ میں تین ملکی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں 39رنز کی بڑی شکست کے بعد افغانستان کرکٹ ٹیم دودن آرام کرے گی اور پیر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف اپنے دوسرے میچ میں ایکشن میں ہوگی۔ افغانستان کے کپتان راشد خان نے کہا کہ وکٹیں گنوانے کی وجہ سےہم نے تسلسل کھو دیا، اس پچ پر 200 رنز بھی بن سکتے تھے، بیٹرز غلط شاٹس کھیل کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ تمام بولروں نے زبردست بولنگ کی لیکن سب سے زیادہ متاثر محمد نواز نے کیا ہے۔ شاہین اور حارث دنیا کے بہترین بولرز میں شمار ہوتے ہیں، سفیان نے بھی اپنی صلاحیتیں منوائیں۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 31رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔حارث رؤف نے کہا کہ ٹورنامنٹ جیتنے کے لئے پاکستان ہی سب سے فیورٹ ہے، کپتان نیا نہیں کپتان تین سیریز سے ہے، پاکستان کی قیادت کرنے والا ہر کھلاڑی محترم ہے، ٹیم پلئیرز اور کپتان کے درمیان ہم آہنگی ہوناچاہئے، پلان اچھا تھا اور اس پر عمل بھی ہوا، فیورٹ کا نہیں سوچتے، ہم فیوریٹ ہیں۔کپتان جو بھی ہو اس کی عزت کرناہے۔کپتان سلمان علی آغا نے بھی فاسٹ بولرز حارث رؤف اور شاہین آفریدی کی تعریف کی اور کہا کہ دونوں نے شاندار بولنگ کی ۔افغان اوپنر رحمن اللہ گرباز نے کہا کہ ہماری وکٹیں جلدی گر گئیں اور اننگز کے درمیان میں یکدم کھلاڑی آؤٹ ہوگئے جس کی وجہ سے میچ میں شکست ہوئی۔

اسپورٹس سے مزید