• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائز بانڈ / قومی بچت اسکیموں پر نظر ثانی شدہ ودہولڈنگ ٹیکس لاگو

اسلام آباد( تنو یر ہاشمی )قومی بچت نے پرائز بانڈ کی رقم اور قومی بچت کی سکیمو ں کے منافع پر نظر ثانی شدہ ودہولڈنگ ٹیکس ریٹ جاری کر دیئے۔

 نان فائلرز کےلیے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 35فیصد سے کم کرکے 30فیصد کر دی گئی۔

 پرائز بانڈ کی رقم پر ایکٹوٹیکس پیئر فہرست میں شامل افراد( فائلر) پر 15فیصد کی شرح سے اورایکٹو ٹیکس پیئر فہرست میں شامل نہ ہونے والے افراد( نان فائلر ) پر ودہولڈنگ ٹیکس 30فیصد کی شرح سے لاگو ہوگا اسی طرح قرض کے منافع پر بھی فائلر کےلیے 15فیصد اور نان فائلر کےلیے 30فیصد ٹیکس لاگوہوگا۔

 اس شرح کا اطلاق یکم جولائی 2025سے کر دیاگیا ، ذرائع کے مطابق نا ن فائلر کےلیے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 35فیصد سے کم کر کے 30فیصد کر دی گئی۔

اہم خبریں سے مزید