• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن کی افغان طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللّٰہ اخوندزادہ سے ملاقات

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمٰن ان دنوں افغان حکومت کی دعوت پر وفد کے ہمراہ افغانستان کے دورے پر ہیں جہاں انکی افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ سے ملاقات ہوئی ہے، ملا ہیبت اللہ نے مولانا فضل الرحمٰن کا استقبال کیا اورانکے دورہ کو کابل اور اسلام آباد کیلئے دور رس نتائج کا حامل قرار دیا ، کابل میں موجود جے یو آئی ذرائع کے مطابق ملاقات میں کوئی تیسری شخصیت موجود نہیں تھی، طالبان کے سپریم لیڈر نے مولانافضل الرحمٰن کے دورہ افغانستان کو خوش آئند قرار دیا۔

اہم خبریں سے مزید