کراچی (ٹی وی رپورٹ) افغان سپریم لیڈر کا طالبان کو پیغام پر جیو کے خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ افغان سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کے حکم کی طالبان ضرورتعمیل کریں گے۔
سپریم لیڈر کی طرف سے اس طرح کا فتویٰ آنا بہت ٹھوس اقدام ہے ، فتویٰ کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے،ملک کی ڈپلومیسی اور پاکستان کی دونوں کے لئے بڑی کامیابی ہے ، آصف درانی کے وزٹ اور آرمی چیف نے جس طریقے سے دباؤ ڈالا ان سب نے مل کر کام کیا ہے ۔
خصوصی نشریات میں دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر رضا محمد،بریگیڈیئر ریٹائرڈ بابر علاؤدین،ماہر امور قومی سلامتی سید محمد علی اوردفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے اظہار خیال کیا۔
دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر رضا محمد نے کہا کہ ہمیں یقین ہونا چاہیے ان کے جو مذہبی رہنما سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے بیان دیا ہے ان کے حکم کی طالبان ضروری تعمیل کریں گے کیوں کہ وہ بہت ضروری سمجھا جاتا ہے کہ اپنے سپریم لیڈر کی بات ضرور مانی جائے۔