• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے سیکریٹری داخلہ طلب

اسلام آباد( طاہر خلیل ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس سینیٹر علی ظفر کی زیر صدارت ہوا جس میں  پیکا ایکٹ کے تحت صحافیوں، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ پر مقدمات سے متعلق تفصیلات فراہم نہ کرنے پر قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں سیکریٹری داخلہ کو طلب کرلیا، جبکہ سرکاری ٹی وی میں  گزشتہ پانچ سال کی   بھرتیوں  کا ریکارڈ طلب  کرلیا  سینیٹر افنان  کا سوشل میڈیا پر جوئے، شراب اور نامناسب لباس کے فروغ  کی بڑھتی  نمائش پر تشویش کا  اظہار کیا  ،قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات  نے  میڈیا کے شعبے سے متعلق اہم قانون سازی اور انتظامی امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں غیر اخلاقی اشتہارات کی ممانعت ایکٹ 2025، معلومات تک رسائی کا حق (ترمیمی) بل 2023،  سرکاری ٹی وی  اور ریڈیو  کے مالی خدشات اور الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پی ای سی اے) کے تحت مسائل پر توجہ مرکوز کرائی گئی،ا ۔سینیٹر سرمد علی نے جوئے کی ایپس کی رسائی پر روشنی ڈالی ۔

ملک بھر سے سے مزید