• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Football Match Winning Celebration
ارجنٹینا میں فٹ بال میچ کی فتح کا جشن جیتنے والے ٹیم کے حامیوں نے مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں پر حملہ کرکے منایا ۔

عام طور پر میچ کے دوران یا میچ ہارنے کی صورت میں دونوں ٹیموں کے حامی تماشائی آپس میں لڑپڑتے ہیں ۔ یہ فٹ بال میچز کے دوران ایک معمول کی بات ہے ۔

تاہم ارجنٹینا میں فٹ بال میچ کے بعد ہونے والی لڑائی کی دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ لڑائی دونوں کلبز کے حامیوں کے درمیان نہیں ہوئی بلکہ جیتنے والی ٹیم بیلا وِسٹا کے حامیوں نے میدان میں گھس کر ہارنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کو لاتوں اور گھونسوں کا نشانہ بنایا ۔

لڑائی کے نتیجے میں متعدد کھلاڑی زخمی ہوئے تاہم بہت سے کھلاڑی بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔
تازہ ترین