لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی ہدایت پر ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی سکندر ذیشان کی زیر صدارت ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس ہوا،حکومت پنجاب کے معاون اداروں اخوت، این آر ایس پی اور آر سی ڈی پی کے نمائندگان اور متعلقہ افسران نے شرکت کی،معاون اداروں نے فیلڈ میں درپیش مشکلات بارے آگاہ کیا اور سفارشات بھی پیش کیں،ڈی جی پھاٹا نے 6 ماہ میں 50 ہزار خاندانوں کو قرض فراہمی کے ہدف کو حاصل کرنے پر معاون اداروں کی کارکردگی کو سراہا،ان کا کہنا تھا کہ51ہزار 900سے زائد افراد کو گھروں کی تعمیر کیلئے قرض دیے جاچکے ہیں،60 ارب50کروڑ کی رقم اب تک مستحق خاندانوں میں تقسیم ہو چکی ہے، ، قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد اپنی چھت اپنا گھر پورٹل https://acag.punjab.gov.pk پر براہ راست اپلائی کرسکتے ہیں، عوام کسی بھی دشواری یا معلومات کیلئے 080009100 پر کال کرسکتے ہیں۔