• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فتنہ الہندوستان کی مذموم کارروائی میں نہتے شہریوں کا قتل اندوہناک سانحہ ،آئی پی پی

لاہور (خصوصی رپورٹر) فتنہ الہندوستان کی مذموم کارروائی میں نہتے شہریوں کے قتل عام پر استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں نے رد عمل دیتے ہوئے اسے ملک و قوم کے لئے اندوہناک سانحہ قرار دیا ہے۔ بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ اور بسوں سے اتار کر نہتے شہریوں کو شہید کرنے کے پر استحکام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکرٹری میاں خالد محمود، مرکزی سیکرٹری اطلاعات آئی پی پی سید صمصام علی بخاری، صوبائی صدر و سابق وفاقی وزیر رانا نذیر احمد خان، صوبائی جنرل سیکرٹری و ایم پی اے شعیب صدیقی نے اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ نے پوری قوم کو رنجیدہ کر دیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے واقعہ میں معصوم شہریوں کا قتل عام ملک میں انارکی پھیلانے کی ناکام بھارتی کوشش قرار دیا ہے۔ اپنے پیغام میں صوبائی و مرکزی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملکی امن و امان کو خراب کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
لاہور سے مزید