لاہور(خبرنگار)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ حافظ ہشام الہٰی ظہیر نے ملکی حالات حاضرہ اور بلوچستان، خیبر پختونخواہ میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی ہولناک کاروائیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت اہلحدیث وطن عزیز میں ظلم و جبر، فساد، انتشار کی سیاست کو مسترد کرتی ہے۔جمعیت اہلحدیث مملکت پاکستان میں آئین، قانون، عدل و انصاف کا بول بالا چاہتی ہے۔ بلوچستان میں سکول، مسافر بسوں میں دہشت گردی کاروائیوں میں بھارتی ایجنسیاں ملوث ہیں۔پو ری قوم فرقہ واریت، انتشار، سیاسی تقسیم سے بالاتر ہو کر دُشمن قوتوں، دہشت گردوں کے خلاف متحد ہوجائے۔ بھارت پاکستان کا ازلی دُشمن ہے یہ بلوچستان میں عدم استحکام کے ایجنڈے پر کاربند ہے۔