لاہورفیرو والہ ( جنرل رپورٹر،نامہ نگار ) صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی شاہدرہ میں شہید فائر فائٹر محمد شعیب ای ایم ٹی کے گھر آمد ہوئی۔ شہید ای ایم ٹی محمد شعیب گذشتہ روز کھوکھر ٹاؤن بند روڈ پر گودام میں آگ بھجانے کے دوران عمارت گرنے کی زد میں آگر شہید ہو گئے تھے۔ خواجہ سلمان رفیق کی شہید ریسکیور کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور بلندی درجات کیلئے دعائے خیر کی۔انھوں نے کہا کہ ۔ حکومت پنجاب شہید کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر لاہور شاہد وحید قمر و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا ہے کہ شہید محمد شعیب نے فرائض سر انجام دیتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا ہے۔