• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہل حق نے اسلام کے تحفظ ودفاع کیلئے لازوال قربانیاں دیں، انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ

لاہور(خبرنگار) انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ تاریخ اسلام گواہ ہے کہ اہل حق نے ہر دورمیں اسلام کے تحفظ ودفاع کیلئے لازوال شہادتیں اور قربانیاں پیش کیں ہیں جس پرہم ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،شہدائے ا سلام وعلماء حق سیمینار“ جامع مسجد نیاز سردار چپل چوک بلال گنج لاہورمیں انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا قاری محمد رفیق وجھوی کی زیر صدارت منعقدہوا،سیمینار سے مختلف دینی ومذہبی جماعتوں کے راہنماؤں مبلغ اسلام مولانا عبدالروف فاروقی، مفتی ظہیراحمد ظہیر،معروف شاعر سید سلمان گیلانی،مولانا محمد اشرف طاہر، مولاناحافظ حسین احمد،پروفیسر پیر عمران یونس نقشبندی، حافظ مجیب الرحمن اورمولانا عبداللہ مدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت، ناموس صحابہ ؓ واہل بیت ؓ کے تحفظ اور نسل نو کے ایمان کی حفاظت کیلئے تمام مکاتب فکر دینی و مذہبی جماعتوں، والدین،اساتذہ اور علما ء سمیت ہر ایک کو اپنا اپناکردار ادا کرنا ہوگا ،مقررین نے ا ستاذالعلماء،ولی کامل مولانا قاری منیراحمد اعوانؒ کی دینی وملی خدمات پران کو خراج عقیدت پیش کیا۔
لاہور سے مزید