لاہور(خبرنگار) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا سلسلہ بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ پانچویں سے ساتویں تک اسسمنٹ ٹیسٹ کیلئے شفاف نظام لاگو کیا جائےگا۔وزیر تعلیم رانا سکندر کی پیکٹا کے بورڈ آف گورنرز کااجلاس گذشتہ روز ہوا۔ جس میں تعلیمی اصلاحات حوالے سے متعدد اہم امور پر غورآئے۔ وزیر تعلیم نے پانچویں سے ساتویں تک انٹرنل امتحانی نظام کو موثر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پانچویں، چھٹی اور ساتویں کلاس کے امتحانات بطور اسسمنٹ ٹیسٹ لئے جائیں۔ ایک ماہ میں انٹرنل اسسمنٹ ٹیسٹ کا طریقہ کار وضع کیا جائے۔