• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خزانہ سے چیئن اسٹور کے وفد کی ملاقات، 16 فیصد سیلز ٹیکس پر تحفظات کا اظہار

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان سے چیئن اسٹور ایسوسی ایشن آف پاکستان (CAP) کے اعلیٰ سطحی وفد نے گزشتہ روز پنجاب سول سیکرٹریٹ لاہور میں ملاقات کی ملاقات میں کمرشل پراپرٹی رینٹ پر پنجاب ریونیو اتھارٹی (PRA) کے تحت عائد کیے گئے 16 فیصد سیلز ٹیکس کے حالیہ فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا اور اس ٹیکس کی وصولی پر نظرثانی کی درخواست پیش کی۔وزیر خزانہ پنجاب نے وفد کو حکومتِ پنجاب کی مالیاتی پالیسیوں، ٹیکس اصلاحات اور بجٹ اہداف سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ دو سال کے دوران صوبائی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس لاگو نہیں کیا گیا بلکہ حکومتی پالیسی کے تحت صرف پہلے سے لاگو شدہ ٹیکسز کی موثر انداز میں وصولی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
لاہور سے مزید