• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، بے گناہ مسافروں کی شہادت انسانیت سوز بربریت اور قومی سانحہ، ملی لیبر فیڈریشن

لاہور (خبرنگار) پاکستان ملی لیبر فیڈریشن نے بلوچستان کے ضلع ژوب اور لورالائی کی سرحد ہوئے واقعے کو انسانیت سوز بربریت اور قومی المیہ قرار دیا ہے۔فیڈریشن کے صدر میاں غلام مصطفیٰ، جنرل سیکرٹری رانا جبران، پنجاب کے صدر عبدالمجید سالک، خیبرپختونخوا کے صدر اصغر خٹک، بلوچستان کے صدر شکر خان رئیسانی اور آزاد کشمیر کے صدر میاں ظفر اقبال نے مشترکہ بیان میں کہا کہ مزدور طبقہ ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، لیکن بدقسمتی سے وہ بارہا دہشت گردی کا نشانہ بنتا آ رہا ہے ۔
لاہور سے مزید