لاہور ( جنرل رپورٹر )کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز میو ہسپتال میں سینئر ڈاکٹروں کی نگرانی میں مزید چھ کامیاب کارنیا ٹرانسپلانٹ کے آپریشن مکمل کر کے بینائی سے محروم مریضوں کی آنکھوں کو روشنی مل گئی کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز میوہسپتال میں جمعہ کے روز چھ کامیاب کارنیا ٹرانسپلانٹ سرجریز مکمل کی گئیں ۔ ان قرنیہ سے ایسے مریضوں کی پیوند کاری کی گئی ہے جو دونوں آنکھوں کے نابینا پن، قرنیہ کے داغ، اور چوٹ کے بعد کی پیچیدگیوں میں مبتلا تھے- پروفیسر ڈاکٹر محمد معین اور پروفیسر آیمرائٹس ڈاکٹر اسد اسلم خان نے یہ سرجریز 1973 کے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے سابق طالب علم ڈاکٹر مفیز چوہان اور ظفر اینڈ میر فاؤنڈیشن سے عطیہ کردہ قرنیہ جات کی مدد سے انجام دیں ۔ یہ سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔