• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت خودمختار پاکستان کیلئے نوجوانوں کو با اختیار بنا رہی ہے،وزیر صحت و آبادی

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت منصفانہ امید افزا اور خودمختار پاکستان کے لئے نوجوانوں کو با اختیار بنا رہی ہے آبادی میں تیزی سے اضافہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے ترقی پذیر ممالک کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے مقامی ہوٹل میں آبادی کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں آبادی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ محکمہ صوبے بھر میں پاپولیشن ویلفیئر سنٹرز، فلاحی کلینکس، اور موبائل سروس یونٹس کے ذریعے خاندانی منصوبہ بندی، تولیدی صحت، اور آگاہی مہمات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھا رہا ہے۔، خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر تمام تر وسائل نوجوانوں کو بہتر معیار تعلیم، طبی سہولیات اور رہنمائی کے لئے استعمال کئے جا رہے ہیںں ،خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ نوجوانوں کو تولیدی صحت اور خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں تعلیم دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور اسی مقصد کے لیے "یوتھ فرینڈلی سنٹرز" اور کمیونٹی سطح پر ورکشاپس کا آغاز کیا گیا ہے ۔
لاہور سے مزید