لاہور (کرائم رپورٹر سے ) موٹروے ایم-2 پر موٹر سائیکل لے جانے والے شخص کو موقع پر گرفتار کر کے تھانہ شیرا کوٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزم ٹھوکر نیاز بیگ سے موٹروے پر چڑھ کر شیرا کوٹ جا رہا تھا۔ موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر سائیکل چلانا خطرناک اور غیر قانونی ہے۔