نواب شاہ( محمد انور شیخ ،بیورو رپورٹ )بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر ایس ایم محبوب العالم نے کہا ہےکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور سفارتی رابطوں کے ذریعے معاشی، اقتصادی اور سماجی ترقی میں نئے مواقع کی تلاش کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، بنگلہ دیش پاکستان کیساتھ تعلقات مزید بہتر بنانے، صنعتی اور زرعی منصوبوں پر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواب شاہ پریس کلب میں نو منتخب صدر محمد انور شیخ و جنرل سیکرٹری مشرف علی بھٹی سمیت ممبران کی جانب سے دی گئی چائے پارٹی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔