کراچی(نیوزڈیسک)لیکسنگٹن،کینٹکی میں رچمنڈ روڈ بیپٹسٹ چرچ میں اتوار کو فائرنگ کے واقعے میں72سالہ خاتون اور32سالہ خاتون ہلاک ہو گئیں۔ حکام نے بتایا کہ حملہ آور بھی ہلاک ہو چکا ہے، لیکن پولیس نے اس کا نام ظاہر نہیں کیا۔ حکام کے مطابق، حملہ آور کے اہل خانہ کو ابھی تک مطلع نہیں کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ مشتبہ شخص بلیو گراس ایئرپورٹ کے قریب ایک ریاستی فوجی کو گولی مارنے کے بعد چرچ فرار ہو گیا تھا، جہاں دو دیگر افراد کو بھی گولی لگی اور وہ زخمی ہو گئے۔