• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیلسی نے فیفا کلب ورلڈ کپ جیت لیا، پی ایس جی کو شکست

نیو جرسی، امریکہ (جنگ نیوز) چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کو 3-0 سے شکست دے کر دوسری بار فیفا کلب ورلڈ کپ جیت لیا۔ فائنل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی شرکت کی۔ چیلسی کی جانب سے کول پالمر نے دو جبکہ ژواؤ پیڈرو نے ایک گول کیا۔ میچ کے پہلے ہاف میں ہی چیلسی نے برتری قائم کر لی تھی، جس کے بعد پی ایس جی واپس نہ آ سکا۔ میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے درمیان معمولی جھڑپ بھی دیکھنے میں آئی۔ امریکی صدر ٹرافی فاتح کپتان کو دینے کے بعد بھی کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑے رہے جبکہ فیفا کے صدر انہیں وہاں سے جانے کا کہتے رہے۔