• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد سراج پر 15 فیصد جرمانہ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن نے بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ ان پر ڈی میرٹ پوائنٹ بھی لگا دیا۔ لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے دن انگلش بیٹر بین ڈکٹ کی وکٹ لینے کے بعد وہ آپے سے باہر ہوگئے تھے اور انہوں نے نہ صرف بین ڈکٹ کے قریب جاکر جملے کسے بلکہ اپنا کندھا بھی ٹکرایا۔ یہ24 ماہ میں سراج کی ضابطہ اخلاق کی دوسری خلاف ورزی ہے ۔ ان کے ڈی میرٹ پوائنٹس کی تعداد دو ہوگئی ہے۔
اسپورٹس سے مزید