کراچی (اسٹاف رپورٹر)شاہد آفتاب آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ کے لاسٹ 16 جبکہ محمد آصف ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچ گئے۔ شاہد آفتاب نے پہلے میچ میں کویت کے عبداللہ الیوسف کو 2-3 اور دوسرے میچ میں بھارت کے منن چندرا کو یکطرفہ مقابلے میں 0-3 سے ہرایا۔ ٹورنامنٹ بحرین کے دارالحکومت منامہ میں جاری ہے۔