اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا باضابطہ عمل شروع کردیا گیا-ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نےتین لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے پہلا ٹینڈر جاری کردیا،چینی کی درآمد کے لیے انٹرنیشنل سپلائرز/مینوفیکچررز سے اٹھارہ جولائی تک لفافہ بندبولیاں طلب کرلی گئیں-ٹینڈردستاویزات کےمطابق چینی کی درآمدکےلیے25ہزارمیٹرک ٹن سےکم کی بولی منظورنہیں کی جائے گی-