کبھی آپ کی ایسی خواہش ہوسکتی ہے کہ کاش کوئی زیادہ تجربہ کار شخص آپ سے بات کرے یا آپ کےلیے مزیدار گھریلو کھانا تیار کرے۔
جی ہاں، جاپان میں اس مقصد کے لیے ’’او کے گرینڈما‘‘ سروس موجود ہے۔
کلائنٹ سروسز ایک جاپانی کمپنی ہے جو کہ مختلف قسم کی سہولتیں فراہم کرتی ہے، جس میں صفائی، رہائشی سہولتیں، بچوں کی دیکھ بھال اور پالتو جانوروں کی دیکھ بھال شامل ہے۔ تاہم انکی یہ منفرد سروس ایسی ہے کہ جس کے بارے میں لوگ گفتگو کرتے ہیں۔
یہ کمپنی آپ کی جگہ کسی تقریب میں شرکت یا عدم شرکت پر آپ کی طرف سے معذرت اور یہاں تک کہ آپ کی نوکری چھوڑنے کا کام بھی انجام دے سکتے ہیں تاکہ آپ کو کسی ناخوشگوار یا عجیب صورتحال سے واسطہ نہ پڑے۔
اب اس کمپنی کی جانب سے سب سے زیادہ مشہور ’او کے گرینڈما‘ سروس فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے، جس کے تحت کوئی بھی شخص ایک معمر خاتون، جن کی عمر 60 اور 94 سال کے درمیان ہو، کی خدمات بطور دادی یا نانی 23 امریکی ڈالرز کے مساوی فیس فی گھنٹہ ادا کر ایسا کرسکتا ہے۔
یہ سروس 2012 میں شروع کی گئی تھی اور یہ اب تک اس کمپنی کی سب سے پاپولر سروس ہے۔
کمپنی نے اس مقصد کے لیے سو سے زیادہ معمر ملازمین کا تقرر کر رکھا ہے جن کے پاس زندگی کے بھرپور تجربات اور جذبہ ہے اور انھیں یہ یقین ہے کہ وہ اب بھی معاشرے کے لیے بہت کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔