اوکاڑہ میں دریائے راوی میں ماڑی پتن کے مقام پر تھرمل ڈرون کا استعمال کیا گیا ہے۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تھرمل ڈرون لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لیے استعمال کیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری غلام رضا اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ تھرمل ڈرون سے رات کی تاریکی میں دریائی علاقے کی سرچنگ کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کے مطابق تھرمل ڈرون سے سیلاب میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لیے مدد ملے گی۔