• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر آباد: سیلاب میں پھنسا خاندان 4 روز بعد پانی سے نکلنے میں کامیاب

وزیر آباد میں سیلاب سے ہر طرف پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے—فوٹو: اے ایف پی
وزیر آباد میں سیلاب سے ہر طرف پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے—فوٹو: اے ایف پی

وزیر آباد میں سیلاب میں پھنسا خاندان 4 روز بعد پانی سے نکلنے میں کامیاب ہوا ہے۔

متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ ہمیں علم ہی نہیں تھا کہ سیلاب کا خدشہ ہے، سیلابی ریلہ آیا تو ہم لوگ درختوں اور چھتوں پر چڑھ گئے۔

متاثرہ خاندان نے بتایا ہے کہ ہمارے پاس موبائل نہیں تھا کس سے مدد مانگتے، ہمارے پاس صرف مکئی کی کچی چھلیاں تھیں، 4 روز وہی کھاتے رہے۔

متاثرہ خاندان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم بڑی مشکل سے پانی سے نکلنے میں کامیاب ہوئے، سب کچھ برباد ہو گیا، سب سیلاب میں بہہ گیا۔

قومی خبریں سے مزید