اسلام آباد (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج 17جولائی کو شدیدموسلادھار بارش کے باعث کشمیر ، اسلام آباد، راولپنڈی ، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، ڈی جی خان، گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، مری، گلیات، کوہستان،ایبٹ آباد، بونیر، صوابی، نوشہرہ اور مردان کے مقامی بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے،شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت بھی متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔