• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کے حامیوں اور پولیس میں جھڑپ، 3 ہلاک متعدد زخمی

ڈھاکا(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش میں معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے حامیوں اور پولیس کے درمیان پرتشدد جھڑپ میں کم از کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عبوری حکومت کے رہنما محمد یونس کا کہنا ہے کہ عوامی لیگ کے کارکنوں نے طلبہ کی زیر قیادت این سی پی کے جلسے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش میں "سنگین جرم" کا ارتکاب کیا۔ ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جائے گی۔یہ پرتشدد جھڑپ بدھ کے روز جنوبی قصبے گوپال گنج میں اس وقت شروع ہوئی جب حسینہ کی جماعت عوامی لیگ کے کارکنوں نے نیشنل سٹیزنز پارٹی (این سی پی) کے جلسے کو روکنے کی کوشش کی۔
اہم خبریں سے مزید