• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

63 ہزار عازمین حج پر کیوں نہ جا سکے، وزیر اعظم نے تحقیقاتی رپورٹ مسترد کرد ی

اسلام آبا د( طاہر خلیل) وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے علمائے کرام سے کہا ہے کہ 63 ہزار عازمین حج پر نہ جا سکے ،وزیر اعظم نے تحقیقاتی رپورٹ مسترد کر دی ، اب دوسری کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے ،مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اسلام آباد میں نظام صلوۃ کا کلینڈر جاری کیا جائے گا ، ایران ،عراق اور شام جانے والے زائرین کو حج اورعمرہ کی طرز پر گروپوں میں بھیجا جائے گا، انھوں نے ان خیالات کا اظہار ، وزیر مذہبی امور نےبدھ کو سیکٹر G-8/2جامع مسجد ابو ذر غفاری میں مفتی عبداالسلام جلالی کی جانب سے استقبالیہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔، وزیر مذہبی امور سے شیعہ علماء کونسل کے وفد نے بھی ملاقات کی ،ملک میں امن و امان کے قیام اور مذہبی آہنگی کے فروغ کے لیے باہمی کاوشوں کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔، وزیر مذہبی امور نےپاکستانی حج اور عمرہ زائرین کی سہولتوں میں اضافے اور حج و عمرہ کے اخراجات میں کمی کیلئے سعودی ٹریول اور ہاسپیٹیلیٹی کمپنیوں کے کنسورشیم کی جانب سے 4 کروڑ ڈالر فنڈ کے قیام کو سراہا اور کہا کہ پاکستانی کرنسی میں یہ 15 ارب روپے بنتے ہیں ، اس فنڈ سے پاکستانی زائرین کے حج اور عمرہ اخراجات میں 50 ہزار روپے کی کمی آئے گی۔
اہم خبریں سے مزید