اسلام آباد(فاروق اقدس)بنگلہ دیش کی معزول اور ملک سے مفرور حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ کی رجسٹریشن معطل ہونے کے بعد اب انہیں ایک اور بڑا دھچکہ لگا ہے کیونکہ الیکشن کمیشن نے جماعت کا تاریخی انتخابی نشان ’کشتی‘ اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیا ہے، جو کئی دہائیوں تک عوامی لیگ کی سیاسی شناخت کا حصہ رہا ہے۔الیکشن کمیشن نے عوامی لیگ کو ’رجسٹرڈ سیاسی جماعتیں کے تحت چھٹی جماعت کے طور پر درج کیا تھا، لیکن اب اس کے نام کے ساتھ ’کشتی‘ کا نشان بھی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا ۔عوامی لیگ کا نشان ’کشتی‘ کئی دہائیوں سے پارٹی کی پہچان تھا، لیکن اس فیصلے کے بعد یہ پارٹی کی ویب سائٹ سے نکال دیا گیا ۔ الیکشن کمیشن کے سسٹم مینیجر، محمد رفیق الحق نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ اقدام اعلیٰ حکام کی ہدایات پر کیا گیا ہے۔